Homeخبریںمیناب میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے بلوچ شہری زخمی

میناب میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے بلوچ شہری زخمی

 

میناب ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق میناب شہر میں سندرک چوکی پر قابض ایرانی فورسز کے اہلکاروں کی فائرنگ کے نتیجے ایک بلوچ تیلکش مزدور ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 26 جون کو میناب شہر میں سندرک چوکی سے براہ راست قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری زخمی ہوگیا ـ
اطلاع موصول ہونے تک اس شہری کی شناخت نہیں ہو سکی ـ
بتایا جاتا ہے کہ سندرک چوکی کے فورسز نے بغیر وارننگ کے تیل سے بھری ایک نسان پک اپ پر براہ راست فائرنگ کی جس سے وہ تیل کی وجہ سے دھماکے سے پھٹ گیا اور ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق بلوچ شہری پر گاڑی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا جب اس میں آگ لگ گئی، جبکہ جھلسنے سے دونوں ہاتھ پاؤں زخمی ہو گئے۔

Exit mobile version