خضدار ،مشکے ،تمپ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ خضدار نال سے پاکستانی قابض فورسز نے سرکاری ملازم بیبرگ بلوچ ولد عبدالمالک سکنہ اسد نور مارکیٹ، نال کو 30 جولائی شام 6 بجے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا ۔
اسی طرح قابض پاکستانی فورسز نے سجاد نور ولد نور محمد سکنہ مشکے بازار، آواران کو 29 جولائی، دوپہر 12 بجے ، اور امان اللہ ولد خُدا رحیم کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔


