Homeخبریںنصیرآباد اور گوادر میں حادثات ، خاتون جاں بحق،خواتین سمیت 8 افراد...

نصیرآباد اور گوادر میں حادثات ، خاتون جاں بحق،خواتین سمیت 8 افراد زخمی

نصیرآباد (ہمگام نیوز ) آئی این پی کی رپورٹ کے مطابق نصیرآبادمیں دو مختلف روڈ حادثات میں دو خاتون سمیت سات افراد زخمی ھوگئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مزید علاج معالجہ کے لاڑکانہ ریفر کردیا ـ

 تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے ڈیرہ مرادجمالی پولیس تھانہ صدر کے حدود اوچ پاور نزدیک دو موٹرسائیکلوں کے درمیان ٹکر سے تین افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں سجاد عبداللہ ساجد شامل ہیں۔

دوسرا حادثہ نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدود بر شوری قومی شاہراہ پر ٹوڈی کار اور ویگن میں ہوا جس میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں میں یار محمد ڈرائیور عبدالطیف شاہ میر مسماتہ ش فرمان علی مسماتہ س شامل ہیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا ہے مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

دریں اثناء تربت سے گوادر جانے والی پک اپ گاڑی کارواٹ گوادر میں ٹائر برسٹ ہوجانے کی وجہ سے الٹ گئی۔ حادثے میں ایک خاتون جان بحق جبکہ تین خواتین سمیت متعدد بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو انڈس اسپتال گوادر منتقل کردیا گیا۔

Exit mobile version