Homeخبریںنوشکی،چمن میں حادثات، چھ افراد زخمی

نوشکی،چمن میں حادثات، چھ افراد زخمی

نوشکی+چمن ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق نوشکی ، دوگاڑیوں کے مابین تصادم سے 3افراد زخمی ہو گئے ،زرائع کے مطابق نوشکی مل ایریا فیلڈر اور ٹوڈی کار میں خوفناک حادثے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں نوشکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں چمن کوئٹہ شاہراہ پر گاڑی کھائی میں گرنے سے 3افراد زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق چمن کوئٹہ شاہراہ پر درہ کوژک کے مقام پر گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سڑک کنارے قائم حفاظتی دیوار سے ٹکرانے کے بعد کھائی میں جاگری۔حادثے کے فوری بعد زخمیوں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

Exit mobile version