Homeخبریںنوشکی سے لاپتہ شخص بازیاب، ڈیرہ اللہ یار میں دستی بم حملے...

نوشکی سے لاپتہ شخص بازیاب، ڈیرہ اللہ یار میں دستی بم حملے میں پولیس اہلکار زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) نوشکی سے لاپتہ شخص بازیاب ہوگئے ہیں جب کہ ڈیرہ اللہ یار میں دستی بم حملے میں پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔

نوشکی سے آٹھ ماہ قبل پاکستانی فوسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے خالد ولد منیر احمد مینگل بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

درں اثنا ڈیرہ مراد جمالی کے پٹ فیڈر پل میرحسن روڈ ریلوے پھاٹک کےقریب دستی بم کے ایک دھماکہ میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔ زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت سعید احمد کھوسہ کے نام سے ہوئی ہے۔

Exit mobile version