Homeخبریںنہبندان میں قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ سے باپ بیٹا...

نہبندان میں قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ سے باپ بیٹا شہید

نہبندان (ہمگام نیوز) نہبندان اور زاہدان کے محور پر دو بلوچ فیولر، جو باپ بیٹے تھے، ایک گاڑی میں سوار تھے کو قابض ایرانی آرمی نے براہ راست فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اس باپ بیٹے کی شناخت 41 سال حبیب اللہ نہتانی ولد یار محمد اور اس کا 18 سالہ بیٹا محمد امین نہتانی ولد حبیب اللہ نہتانی ہے جو کہ زیرکوہ کے علاقے میں واقع گاؤں حسین آباد تاجکوہ جنوبی خراسان رہائشی بتایا گیا ہے ۔

 واضح رہے کہ حبیب اللہ کافی عرصے سے مالی پریشانیوں اور روزگار کی عدم دستیابی کے باعث ایرانی تیل و گیس کی ترسیل میں مصروف تھے اور منگل کو نہبندان سے زاہدان جاتے ہوئے قابض ایرانی فوج نے ان پر براہ راست فائرنگ کی جس سے ان کی گاڑی تباہ ہو کر سڑک کنارے الٹ کر دونوں باپ بیٹے شہید ہوگئے۔

Exit mobile version