Homeانٹرنشنلنیتن یاہو سے ملاقات تعلقات میں بہتری کی راہ ہموار کرے گی:...

نیتن یاہو سے ملاقات تعلقات میں بہتری کی راہ ہموار کرے گی: ایردوآن

انقرہ (ہمگام نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے عرصے کے دوران لیبیا اور شمالی افریقہ کے دیگر ممالک کا دورہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی وہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے جو پہلی ملاقات کریں گے وہ “تعلقات میں بہت بہتر مرحلے کا آغاز” ہو گی۔

مصر کے ساتھ تعلقات میں بہتری

انہوں نے مزید کہا کہ مصر کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے سے ترکیہ کی اقتصادی صلاحیت میں بہت اضافہ ہوگا۔

بحیرہ اسود کے پار اناج کی برآمد کے معاہدے جس سے روس دستبردار ہو گیا کے بارے میں ایردوآن نے کہا کہ ان کا ملک اس معاہدے کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تمام سفارتی ذرائع استعمال کرے گا۔

اناج کا معاہدہ

ترک صدر نے مزید کہا کہ وہ روسی صدر ولادی میر پوتین کے ساتھ معاہدے پر بات چیت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم اناج کے معاہدے کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔

اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2022 میں روس، ترکیہ اور یوکرین کی جانب سے اقوام متحدہ کی ثالثی سے دستخط کیے گئے اقدام نے لاکھوں ٹن اناج اور کھانے پینے کی اشیاء کی برآمد کی اجازت دی۔

ترکی اسرائیل تعلقات

دوسری جانب ترک صدر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے جو پہلی ملاقات کریں گے وہ “ترک اسرائیل تعلقات میں بہت بہتر مرحلے کا آغاز ہو گا۔”

عباس اور نیتن یاہو ترکیہ میں

کل جمعرات کو ترک ایوان صدر نے اعلان کیا تھا کہ فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اگلے ہفتے مختلف دنوں میں ترکی کا دورہ کریں گے۔

عباس 25 جولائی کو ترکی پہنچیں گے جب کہ نیتن یاہو 28 جولائی کو پہنچیں گے۔

Exit mobile version