Homeخبریںواٹس ایپ میں خاموشی سے بڑی تبدیلی کردی گئی

واٹس ایپ میں خاموشی سے بڑی تبدیلی کردی گئی

کیلیفورنیا (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق پیغامات کی ترسیل کے لیے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی موبائل ایپلیکیشن’واٹس ایپ‘ نے صارفین کو ای ٹی اے ETA (Estimated time of arrival) یعنی مقررہ وقت کے اندازے کا آپشن متعارف کروادیا ہے۔

حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے دو جی بی 2GB تک کی میڈیا فائل بھیجنے کی سہولت کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ یہ نئی سہولت (ای ٹی اے) ’Estimated time of arrival‘ بعض صارفین ( بیٹا یوزرز ) کے لیے متعارف کروائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ پر صرف 25 ایم بی کی میڈیا فائل ہی بھیجی جا سکتی تھی جسے اب بڑھا کر جی بی GB تک کر دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ صارفین یہ بات جانتے ہیں کہ میڈیا فائل بڑی ہونے کے سبب اس کے سینڈ کرنے (بھیجنے اور موصول ہونے) کا دورانہ بھی بڑھ جاتا ہے، صارفین کے لیے سہولت پیدا کرتے ہوئے اب واٹس ایپ نے بعض صارفین کے لیے ای ٹی اے کی سہولت متعارف کروا دی ہے جس کے نتیجے میں میڈیا فائل بھیجنے والے صارف کو فائل کے سینڈ ہونے کا دورانیہ بھی معلوم ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ پر اب بڑی میڈیا فائل مکمل ڈاؤن لوڈ ہونے پر نوٹیفیکیشن بھی موصول ہوگا، یعنی اب ’ایسٹمیٹڈ ٹائم آف ارائیول‘ میڈیا فائل کے موبائل میں ڈاؤن لوڈنگ اور اپ لوڈنگ کا دورانیہ بھی معلوم کیا جا سکے گا۔

اس فیچر کی آزمائش فی الحال ارجنٹینا کے بیٹا ٹیسٹر کررہے ہیں۔

اسی طرح آنے والے وقت میں آئی او ایس، ویب، اور ڈیسک ٹاپ کے تمام ورژن پر بھی یہ سہولت موجود ہوگی ۔

واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق اس آپشن کی رفتار مختلف نیٹ ورکس پر مختلف ہو سکتی ہے یعنی فائیو جی یا بہتر انٹرنیٹ میں اس کی رفتار تیز ہوگی۔

Exit mobile version