Homeخبریںنیویارک سب وے حملے میں 29 افراد زخمی

نیویارک سب وے حملے میں 29 افراد زخمی

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں زیر زمین بروکلن کے سب وے میں فائرنگ سے 29 افراد زخمی ہوگئے، حملہ آور نے ٹرین میں اسموک کینیسٹر بھی پھینکا۔

ٹرین اسٹیشن کے سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہونے کے سبب ملزم کی تلاش میں دشواری درپیش ہے۔

عینی شاہد کے مطابق حملہ آور سیاہ فام تھا اور اس کا قد 5 فٹ 5 انچ کے قریب تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے حملے کے لیے کرائے کی گاڑی استعمال کی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بروکلین میں حملہ کرنیولا مشتبہ شخص سن 2019ء سے ایف بی آئی کے ریڈار پر تھا۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بروکلن 36 اسٹریٹ میں میٹرو ٹرین اسٹیشن پر ہوا جبکہ حملہ آور نے گیس ماسک اور اورنج ویسٹ پہنا ہوا تھا۔

Exit mobile version