Homeخبریںوندر ، قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں دو بلوچ نوجوان لاپتہ

وندر ، قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں دو بلوچ نوجوان لاپتہ

 

وندر ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق لسبیلہ کے علاقے وندر میں قابض پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی کے ہاتھوں دو بلوچ نوجوان جبری اغوا کا شکار ہوکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیئے گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق آج وندر میں قابض پاکستانی خفیہ ایجنسی نے بلوچی زبان کے نوجوان شاعر سعود ناز ولد رحیم بخش اور کامران ولد نور بخش کو ان کے گھر میں گھس کر دونوں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ

زرائع کے مطابق دونوں مغوی آپس میں ایک دوسرے کے رشتہ دار ہیں ـ
مزید اطلاع کے مطابق جبری اغوا کا شکار سعود ناز بلیدہ کے علاقے “تپتاپ “کے رہائشی ہیں جبکہ کامران بلیدہ کے علاقے “ریکسر” کے رہائشی ہیں جو کہ چند سال قبل وہ بلیدہ سے ہجرت کرکے وندر رہائش پزیر تھے ـ

Exit mobile version