سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںوڈھ،لاپتہ انور بلوچ کے اہلخانہ کا احتجاج، مرکزی شاہراہ بلاک کردی

وڈھ،لاپتہ انور بلوچ کے اہلخانہ کا احتجاج، مرکزی شاہراہ بلاک کردی

وڈھ ( ہمگام نیوز ) وڈھ سے لاپتہ نوجوان محمد انور مینگل کی بازیابی کےلیے لواحقین نے احتجاجا کوئٹہ کراچی شاہرا کو آمدو رفت کے لیے بند کر دیا۔واضح رہے کہ انور بلوچ کو اس کے آبائی علاقے وڈھ سے نا معلوم مسلح افراد نے 22 جولائی2017 کو لاپتہ کردیا تھا جس کہ ابھی تک بازیاب نہیں ہوا۔اس سے قبل بھی لاپتہ انور بلوچ کے لواحقین نے مختلف جگہوں پر احتجاجات کیے تھے اور پچھلے سال کوئٹہ میں ہونے والے طویل احتجاج میں بھی شرکت کی تھی۔ اس وقت موجودہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں ایک وفد نے تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز