Homeخبریںوڈھ دستی بم پٹھنے سے 1 بچہ جاں بحق،9 زخمی

وڈھ دستی بم پٹھنے سے 1 بچہ جاں بحق،9 زخمی

خضدار (ہمگام نیوز) وڈھ کے علاقے کلی فتح محمد کے زرچین کے پہاڑی دامن میں ناکارہ دستی بم سے کھیلتے ہوئے دھماکہ ہوا جس سے 10 بچے زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ ہسپتال میں زیرِ علاج ایک بچہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسے۔

جاں بحق بچے کی شناخت ناصر ولد پسند خان کے نام سے ہوئی ہے۔ تمام بچے مقامی مدرسے کے طالب علم بتائے جاتے ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق پہاڑی دامن میں پڑھا ناکارہ دستی بم پڑا تھا کہ بچے ناکارہ بم کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک پھٹ گیا جس سے دھماکہ ہوا۔

Exit mobile version