Homeخبریںوی بی ایم پی کے کیمپ کو 5047 دن مکمل،بلوچستان میں ایسا...

وی بی ایم پی کے کیمپ کو 5047 دن مکمل،بلوچستان میں ایسا کوئی خاندان نہیں جو انسانی حقوق خلاف ورزیوں سے متاثر نہ ہو: ماما قدیر بلوچ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) جبری لاپتہ افراد شہداء کے بھوک ہڑتال کیمپ کو 5047 دن ہوگئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں منگچر سے سیاسی و سماجی کارکن برکت حسین بلوچ محمد بلوچ نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے وائس چیرمین ماماقدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں ستر سالوں سے جاری انسانی حقوق کی پامالیوں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدت اختیار کرتی جارہی ہیں بلوچ فرزندوں کو جبری لاپتہ کرکے ان پر انسانیت سوز تشدد کے بعد ماورائے عدالت قتل عام روز کا معمول بن چکا ہے بلوچستان میں ایسا کوئی فرد یا خاندان نہیں جو انسانی حقوق کی پامالیوں سے متاثر نہ ہوا ہو ۔ نوجوان بزرگ خواتین بچے عرض ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے بلوچوں کی زندگی طاقت کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے اجیرن بن چکی ہے ۔ طاقت کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے کئی خاندان اپنے ننگ ناموس چادر چاردیواری کی تقدس کی خاطر نقل مکانی پر مجبور کئے جا چکے ہیں۔ بلوچستان میں بلوچوں کو جبری اغوا اور ان کے ماورائے عدالت قتل عام میں شدت 2009 کے اوائل میں لائی گئی جب سیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر بلوچوں کو جبری لاپتہ افراد کی تعداد ساٹھ ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی اور انسانی حقوق کی شدید ترین پامالیوں کا مظہر ہے جس سے کسی صورت انکار نہیں کیا جاسکتا۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ اکثر لاشوں کی برآمد گی اور ان کو ڈی این اے کے بغیر لاوارث سمجھ سے بالا تر ہے۔ جو حکومت بلوچستان کی جبری لاپتہ بلوچ افراد معاملے کو سرد خانے کی نذر کرنے اور ایسے واقعات میں ملوث افراد اور اداروں کو بری الذمہ قرار دینے کی دانستہ کوشش ہے اور ہم اس جرم میں حکومت بلوچستان سی ٹی ڈی ایف سی کو شریک قرار دیتے ہیں مسخ شدہ لاشوں کی برآمد گی اور اجتماعی قبروں کی برآمدگی کے واقعات بلوچستان میں نئے نہیں اس سے پہلے بھی توتک پنجگور ڈیرہ بگٹی اور بلوچستان کے جنگ سے متاثر علاقوں میں اجتماعی قبریں دریافت کرچکی ہیں جو لاپتہ افراد کی تھیں ۔ اور آج بھی برآمد ہونے والی لاشوں کا تعلق بلوچستان کے جبری لاپتہ افراد سے ہیں۔

Exit mobile version