Homeرپورٹسپاکستانی زیرِ قبضہ بلوچستان کی خونی شاہراہوں نے ایک ماہ میں 27...

پاکستانی زیرِ قبضہ بلوچستان کی خونی شاہراہوں نے ایک ماہ میں 27 انسانی زندگیاں نگل لیں،1095 زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) پاکستانی زیرِ قبضہ بلوچستان کی شاہراہوں پر ایک ماہ میں 739 واقعات میں 27 افراد جاں بحق جبکہ 1095 افراد زخمی ہوگئے، سب سے زیادہ حادثات این25 وندر اور لسبیلہ کے مقام پر ہوئے۔ میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر 1122 مرک کی جانب سے ماہ جون کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں۔

بلوچستان کی اہم شاہراہوں پر ماہِ جون میں 739 روڈ ٹریفک حادثات پیش آئے جس کے باعث 1095 افراد زخمی جبکہ روڈ ٹریفک کے مختلف حادثات کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق ہوئے۔

بلوچستان کی اہم شاہراہوں پر روڈ ٹریفک کے حادثات تھم نہ سکے، دو رویہ روڈ کے نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان کی اہم شاہراہوں پر روڈ ٹریفک کے حادثات کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیکل ایمر جنسی ریسپانس سینٹر (ایم ای آر سی1122) بلوچستان کے جاری کردہ ماہانہ کارکردگی کے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق ماہِ جون میں بلوچستان کی اہم شاہراہوں پر روڈ کے مختلف روڈ ٹریفک کے حادثات کے واقعات 739 پیش آئے جس کے باعث 1095 افراد زخمی جبکہ 27 افراد جاں بحق ہوئے۔

میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر بلوچستان کے جاری ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ وندر لسبیلہ کے مقام پر روڈ ٹریفک کے مختلف حادثات N-25 پر رپورٹ ہوئے۔

جاری رپورٹ کے مطابق وندر لسبیلہ کے مقام پر روڈ کے مختلف ٹریفک کے 107 واقعات پیش آئے جس کے باعث 124 افراد زخمی ہوئے جن کو میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر 1122 وندر اور ٹیارہ سینٹر کی میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فرسٹ ایڈ فراہم کی۔

میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی اہم شاہراہیں جن میں این 25 لکپاس، مستونگ، قلات، قلات۔ باغبانہ، خضدار۔ درکالہ، خضدار۔ کوراڑو، خضدار۔ ٹیارو، لسبیلہ وندر، لسبیلہ۔ سرنان، پشین۔ چمن،چمن این 50 زیارت کراس، پشین۔ نسائی، قلعہ سیف اللہ۔ شنکئ، قلعہ سیف اللہ۔ بدین زئی، ژوب۔ مانیخو، شیرانی۔ این 85 گدر، سوراب۔ این 65 گوکورٹ، کچھی۔ بختیار آباد، سبی۔ کیٹل فارم، جعفر آباد۔ اور این 70 مختار، لورالائی کے اعداد و شمار شامل ہیں۔

Exit mobile version