سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںپاکستان داعش کو بلوچ تحریک کے خلاف استعمال کر رہا ہے :...

پاکستان داعش کو بلوچ تحریک کے خلاف استعمال کر رہا ہے : بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام  نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے 9 فروری کو ضلع واشک کے علاقے راغے میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے ضلعی کمانڈر حمید ولد پیرو کو گرفتار کیا۔ اس کی جیب سے داعش کا کارڈ بھی برآمد ہوا۔ گرفتاری کے بعد دوران تفتیش اس نے بہت سے انکشافات کئے اور اعتراف کیا کہ وہ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی سرپرستی میں داعش کیلئے کام کر رہے ہیں۔ پاکستان بلوچستان میں داعش کو مضبوط کرکے بلوچ قومی تحریک کے خلاف استعمال کر رہاہے۔ حمید نے اپنے ساتھیوں اور نیٹ ورک کے نام بھی بتائے ہیں اور آئی ایس آئی کے کہنے پر بی ایل ایف کے سرمچاروں حسین عرف ہیبتان اور منیر بلوچ کو شہید کرنے کا بھی کا اعتراف کیا۔ ساتھ ہی اُس نے پنجگور کے علاقے گچک میں زکریوں کی عبادت گاہوں اور مقدس مقامات کو نظر آتش کرنے کا بھی اعتراف کیا۔ انسانیت کے خلاف جرائم پر داعش کے کارندے حمید ولد پیرو کو بسیمہ واشک کے علاقے بلوچ آباد میں موت کی سزا دے دی گئی۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ یکم دسمبر 2016 کو کیچ کے علاقے سامی سے اصغر ولد ملا حامد کو گرفتار کیا گیا جو ایک ریاستی آلہ کار ہے۔ وہ یکم اگست 2016 کو کولواہ آپریشن میں براہ راست ملوث تھا، جس کا اُس نے اعتراف کیا ہے اواس نے اپنے ساتھیوں کے نا م بھی دیئے ہیں۔ اس آپریشن میں بی ایل ایف کے کیمپ کمانڈر شاہد بلوچ شہید ہوئے تھے۔ تفتیش ، پوچھ گچھ اور اقبال جرم کے بعد کل رات اصغر ولد ملا حامد کو موت کی سزا دے دی گئی۔ گہرام بلوچ نے مہذب دنیا سے اپیل کی پاکستان کی پشت پناہی میں داعش جیسی عالمی دہشت گرد تنظیموں کو بلوچستان میں پنپنے سے روکنے کیلئے بلوچ قوم کی مدد کی جائے اور آزاد بلوچستان کی حمایت کی جائے۔ آزاد بلوچستان خطے میں امن کی ضمانت ہوگی۔​

یہ بھی پڑھیں

فیچرز