اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںبی ایل اے نے بالگتر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل اے نے بالگتر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ( ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے اتوار کے صبح آٹھ بجے پنجگور اور تربت کے درمیانی علاقے بالگتر نلی میں گوادر سی پیک روڈ کے تعمیر کی حفاظت پر معمور پہاڑی پر قائم کیے گئے پاکستانی فورسز کے مورچے کے دو اہلکاروں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں دونوں اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین و پاکستان کی گٹھ جوڈ سے تمام بلوچ دشمن منصوبوں کے خلاف ہماری کاروائیاں جاری رہیں گے کیونکہ یہ تمام منصوبے بلوچ قوم کو اپنی ہی سر زمین سے مکمل نیست و نابود کرنے کے لئے ہیں جو ہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے بلکہ آخری دم تک ان کے خلاف مزاحمت کرتے رہینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز