Homeخبریںپاکستان سرمایہ کاروں کے لیے خطرناک ملک قرار، ٹیکنیکل ڈیفالٹ کا شکار

پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے خطرناک ملک قرار، ٹیکنیکل ڈیفالٹ کا شکار

کراچی (ہمگام نیوز) پاکستان کی معیشت تیزی سے تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے اور ملک ٹیکنکلی ڈیفالٹ کر چکا ہے۔ مشہور ماہرین معیشت قیصر بنگالی اور شہباز رانا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تین ممالک سے 16 بلین ڈالر کا قرض لیا تھا، جسے ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے بھی پاکستان کے رویے پر شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے، جبکہ حکومت اپنے بجلی کے بل تک ادا کرنے کے قابل نہیں رہی۔

پاکستان کی حکومت کو اب سعودی عرب، چین، اور یو اے ای سے امید ہے کہ وہ قرضوں میں ریایت دے کر ملک کو مزید بحران سے نکال سکیں گے۔ تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کرپشن نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے اور ملک کا مستقبل سلطنت عثمانیہ اور یوگوسلاویہ جیسے انجام سے مشابہ ہو سکتا ہے۔

یہ صورتحال سرمایہ کاروں کے لیے ایک بڑا خدشہ بن گئی ہے اور ان کے لیے پاکستان کو ایک خطرناک اور غیر مستحکم مارکیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version