Homeخبریںپاکستان: پشاور میں فورسز کی گاڈی پر کار خودکش دھماکہ،8 زخمی،تحریک جہاد...

پاکستان: پشاور میں فورسز کی گاڈی پر کار خودکش دھماکہ،8 زخمی،تحریک جہاد پاکستان نے قبول کرلی

اسلام آباد (ہمگام نیوز) پاکستان کے پشتون صوبہ خیبر کے شہر پشاور میں حیات آباد کے مقام پر پاکستانی فورسز کی گاڈی پر کار خودکش بم دھماکہ ہوا ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹ کے بقول خود کش دھماکے کے نتیجے میں 8 فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جب کہ گاڈی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

حملے کی ذمےداری مزہبی تنظیم تحریک جہاد پاکستان نے اپنے آفیشیل ویب سائٹ پر قبول کرلی ہے۔

مزکورہ تنظیم نے حال ہی میں بلوچستان کے شہر ژوب فوجی چھاؤنی پر بھی حملے کی زمےداری قبولی کی تھی جس میں 9 اہلکار ہلاک جب کہ 6 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

اس سے قبل بھی مزکورہ تنظیم بلوچستان اور خیبر میں پاکستانی فورسز اور پولیس پر ہونے والے کئی خود کش اور دیگر نوعیت کے حملوں کی ذمےداری قبول کر چکی ہے۔

Exit mobile version