Homeخبریںپشتون جوان نقیب الللہ محسودقتل کے ملزم راوانوارکی سعودی عرب فرار ہونےکی...

پشتون جوان نقیب الللہ محسودقتل کے ملزم راوانوارکی سعودی عرب فرار ہونےکی تیاری

اسلام آباد(ہمگام نیوز ڈیسک) کراچی میں پشتون نوجوان نقیب اللہ محسود قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کردی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمرہ ادا کرنا چاہتا ہوں، میرا نام ای سی ایل سے نکالا جائے،میرے بچے بیرون ملک رہائش پذیر ہیں،وہ پاکستان نہیں آسکتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں جعلی پولیس مقابلوں میں ملوث اور پشتون نوجوان نقیب اللہ محسود قتل کیس کے ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی استدعا کردی ہے۔

راؤانوار نے سپریم کورٹ میں جمع درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ٹرائل کورٹ سے قانون کے مطابق ضمانت پر رہائی حاصل کی ہے۔ ٹرائل کورٹ کے حکم پر میرا پاسپورٹ ضبط کیا گیا ہے۔درخواست گزار سابق ایس ایس پی راؤانوار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عمرہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس کے باعث میرا ای سی ایل سے نام نکالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میرے بچے ملک سے باہر رہائش پذیر ہیں۔ مجھےاورمیری فیملی کی جان کو خطرہ ہے۔ اس لیے ان کا پاکستان آنا ممکن نہیں وہ پاکستان نہیں آسکتے۔ لہذا ای سی ایل سے نام نکالتے ہوئے مجھے عمرے کیلئے جانے کی اجازت دی جائے۔ راؤ انوار نے مزید کہا کہ ٹرائل کورٹ میں ہرپیشی پرپیش ہوتا رہتا ہوں۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ مستقبل قریب میں میرے کیس کا فیصلہ ہوتا نظر نہیں آرہا۔
بیان حلفی دیتا ہوں کہ پاکستان سے باہرہونے کے باوجود میں ٹرائل کورٹ کی کاروائی کے دوران پیش ہوتا رہوں گا۔ میرے بیرون ملک جانے سے ٹرائل میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ میرا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات صادر کرے۔ راؤ انوار نے سپریم کورٹ میں جمع درخواست میں وفاقی حکومت اورسندھ حکومت کو فریق بنایا ہے۔یادرہے کراچی پولیس کے پنجابی افیسر راو انوارنے اپنے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے خوبرو پشتون جوان نقیب الللہ کو انتہائی سفاکانہ انداز میں بے دردی سے قتل کیا تھا،جس کے بعد پشتون قوم میں سخت اشتعال پیدا ہوا،جس کے بعد منظور پشتین کی قیادت میں پشتون قوم نے باقاعدہ اور منظم انداز میں اپنے قوم کو پاکستان کی ریاستی دہشتگردی سے بچاو کیلئے ایک منظم تحریک کی بنیاد ڈالنے میں کامیابی حاصل کی،جس کا نام پشتون تعفظ موومنٹ سامنے آیا جسے عوام میں سخت پزیرائی مل گئی۔

Exit mobile version