Homeخبریںطالبان کے چند رکن اہلخانہ کی حفاظت کی ضمانت پر معاشرہ کا...

طالبان کے چند رکن اہلخانہ کی حفاظت کی ضمانت پر معاشرہ کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں،پینٹا گون

واشنگٹن (ہمگام نیوز ڈیسک) امریکی میڈیا رپورٹنگ کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے کانگریس کو بھیجے جانے والے ایک منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ طالبان کے چند رکن ہتھیار ڈالنے کو تیار ہوسکتے ہیں اور وہ اپنے اہلخانہ کی حفاظت کی ضمانت اور روزگار ملنے پر معاشرہ کا حصہ بننے کے لیے تیار ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی قائدین ایسے پروگرام تشکیل دے رہے ہیں جس سے چھوٹے پیمانے پر امن قائم ہو تاہم افغان حکومت نے اب تک قومی سطح پر حکومتوں کو ضم کرنے کیلیے کوئی منصوبہ نہیں بنایا ہے۔طالبان کو افغان امن مرحلے میں شامل کرنے کا خواہاں، امریکا نے انہیں تحفظ اور روزگار کی پیشکش کردی۔امریکہ، پاکستان، چین، روس اور دیگر عالمی قوتوں نے طالبان کو افغان امن مرحلے میں شامل کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا ہے جبکہ امریکی محکمہ دفاع نے افغانستان میں طالبان کی بحالی کے لیے منصوبہ بھی پیش کردیا۔یاد رہے ٹرمپ انتظامیہ افغانستان سے 7000 کے قریب امریکی فورسز واپس بلانا چاہتی ہے جبکہ پینٹاگون نے افغانستان میں فوج کو برقرار رکھنے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ طالبان کو امن مذاکرات میں شرکت کے لیے زور دیا جاسکے۔گزشتہ 16 ماہ کے دوران امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے طالبان کو سیاسی تصفیہ کی طرف لانے کے لیے فوج کا استعمال کیا گیا ہے۔پینٹاگون کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج کے اس استعمال کی وجہ سے طالبان گزشتہ عید الفطر کے موقع پر جنگ بندی پر آمادہ ہوئے تھے تاہم دوبارہ سیز فائر کی پیشکش کو قبول نہ کرنے کے باوجود طالبان کی سینیئر قیادت میں مذاکرات کو آگے بڑھانے کی خواہش نظر آتی ہے۔
پینٹاگون کی رپورٹ میں کہا گیا کہ طالبان پر فوجی دباؤ، عالمی سطح کو پرامن ہونے پر زور اور نئے ایس آر اے آر اقدامات سے طالبان مذاکرات کی جانب آتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Exit mobile version