Homeخبریںپشین میں ٹی ٹی پی کے 4 ارکان مقابلے میں مارے گئے:...

پشین میں ٹی ٹی پی کے 4 ارکان مقابلے میں مارے گئے: سی ٹی ڈی کا دعوی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان کے ضلع پشین میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 عسکریت پسندوں کو ہلاک اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمدگی کا دعوی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے دعوے کے مطابق پشین کے علاقے سرخاب مہاجر کیمپ میں کارروائی کی گئی، کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنسڈ بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

دعوے کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت شکر دین عرف عمر خالد، امین اللہ، احمد اللہ اور عبدالفتح کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دعوے کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے ایک رائفل، 3 ٹی ٹی پستول، 4 دستی بم اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی لاشوں کو مزید کارروائی کیلئے استپال منتقل کردیا گیا۔

دعوے کے مطابق ہلاک دہشت گرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے علاوہ دہشت گردی کی مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

ماضی میں سی ٹی ڈی کی اس طرح کی مشکوک کارراوائیاں سامنے آئی ہیں جہاں پہلے سے لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں شہید کرکے لاشیں پھینک دی گئی ہیں جسے مارو اور پھینکو کے نام سے جانا جاتا ہے۔

Exit mobile version