Homeخبریںپنجگور خدابادان کے علاقے میں دوپہر سے ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاریں۔

پنجگور خدابادان کے علاقے میں دوپہر سے ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاریں۔

پنجگور (ہمگام نیوز) پنجگور خدابادان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق دوپہر سے کئی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہیں اور علاقہ مکینوں کے مطابق ایک بڑے آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

دوسری ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں پیرجان نامی شخص کے شہادت بھی ہوئی ہے۔

تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ پیرجان کس تنظیم سے وابستگی رکھتے تھے یا محض ایک بلوچ علاقائی مکین تھے۔

یاد رہے کہ آپریشن عزم استحکام کے تحت بلوچستان بھر میں مختلف اوقات میں پاکستانی قابض ملٹری آپریشنز کا سلسلہ جاری و ساری ہے جہاں کئی علاقوں میں خاموشی کے ساتھ بھاری فوجی نفری سمیت گن شپ ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

پنجگور خدابادان کے اس نئے فوجی آپریشن کے حوالے سے مزید اطلاعات کی انتظار کی جارہی ہے

Exit mobile version