Homeخبریںپنجگور شہر میں زوردار دھماکہ

پنجگور شہر میں زوردار دھماکہ

پنجگور (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور چتکان بازار قلم چوک پر موجود ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم سے دھماکہ کیا گیا۔

واقعہ عصر کے بعد پیش آیا اور ایف سی کی جانب سے جانی نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل ایسےحملے بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے کی گئی ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری ابتک کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Exit mobile version