پنجگو (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان پنجگور کے علاقہ گوارگو میں مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا و قتل ہونے والے میاں بیوی کے ورثا نے سرادک کے مقام پر سی پیک شاہراہ کو ہرقسم کے ٹریفک کیلے بند کردیا ۔
ورثاء کے مطابق دوہرے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہمیں 24 گھنٹے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی مگر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،جس کی وجہ سے ہم مجبوراً روڈ بند کردیا ۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے انھیں انصاف دیا جائے ۔


