Homeخبریںپنوچ میں سرد ہتھیار سے قتل کیے گئے بلوچ شہری کی لاش...

پنوچ میں سرد ہتھیار سے قتل کیے گئے بلوچ شہری کی لاش برآمد

پنوج(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے کے مطابق پنوج سے ایک بلوچ شہری کی لاش برآمد ہوئی جو کہ چاقو کے وار سے قتل کرکے ان کی لاش پھینک دیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو

 اتوار 29 اکتوبر کو چاقو کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا اور اس کی موت کے چند دن بعد علاقہ مکینوں نے ان کی لاش برآمد کیا تھا ۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 35 سالہ خالد واحد طاہر زادہ ولد قادر کے طور پر بتائی گئی ہے، جو کہ پنوج کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

 واضح رہے کہ خالد کی لاش پنوج سے ایک کلومیٹر دور ایک پل کے نیچے سے ملی تھی اور ان کے جسم کا کچھ حصہ جانور کھا گئے تھے۔

 یہ رپورٹ لکھے جانے تک حملہ آور یا حملہ آوروں کے محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ رپورٹ کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ۔

Exit mobile version