Homeخبریںپولیس کا سانحہ بارکھان کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے گھروں پر...

پولیس کا سانحہ بارکھان کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے گھروں پر چھاپے 

 

رکھنی (ہمگام نیوز) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سانحہ بارکھان کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد کی گھروں پر چھاپے مارا جا رہا ہے.

 

زرائع کے مطابق سانحہ بارکھان واقع پر رکھنی میں جن لوگوں نے عبد الرحمن کھیتران کے خلاف احتجاج اور مظاہرے کیے تھے ان کا نشاندہی کرکے ان کے گھروں پر پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں.

 

مظاہرین کا نشاندہی کرنے کے لیے رکھنی کے صحافی حضرات کا مدد لیا جارہا ہے. بتایا جارہا کہ صحافی حضرات سے مدد لینے کی وجہ یہ ہے کہ ان کے پاس مظاہرین کا تصاویر اور وڈیوز موجود ہیں.

 

دوسری جانب لوگوں نے غم و غصے کا اظہارِ کرتے ہو کہا ہے کہ بلوچستان حکومت ایک کھٹ پتلی حکومت ہے جو عبدالرحمن کھتران کے ہاتھوں اپنا ضمیر بیچ چکا ہے. ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کا کام ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہے یقین نہیں ہو رہا کہ صحافی حضرات بھی اس میں ملوث ہیں

Exit mobile version