Homeخبریںپہرہ، قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

پہرہ، قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

پہرہ (ہمگام نیوز ) پیر میں کو پہرہ میں قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے بغیر پیشگی انتباہ کے ایک چلتی گاڑی پر براہ راست فائرنگ کی جسے کے نتیجے میں گاڑی سڑک سے اتر کر ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

یہ واقعہ شام ساڑھے پانچ بجے پہرہ ولایت یونیورسٹی کے سامنے پیش آیا اور جب انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے سفید سمند گاڑی پر بغیر وارننگ کے گزرنے والی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ تاہم قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں زخمی ہونے والے اس شخص شناخت تاحال نہیں ہو سکی ۔

بتایا جاتا ہے کہ اہلکاروں کی اندھا دھند فائرنگ کے بعد یہ کار مرکزی سڑک سے ہٹنے کے بعد سڑک کے کنارے کنکریٹ کی رکاوٹوں سے ٹکرا گئی اور اس سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

Exit mobile version