Homeخبریںپیپلزلبریشن آرمیPLAکو جنگ کیلئے تیار رہنا ہوگا:چینی صدرشی چنگ پنگ

پیپلزلبریشن آرمیPLAکو جنگ کیلئے تیار رہنا ہوگا:چینی صدرشی چنگ پنگ

بیجنگ (ہمگام نیوز ڈیسک) گزشتہ روز بیجنگ میں سینترل ملٹری کمیشن میں منعقدہ اجلاس میں کمیشن کے چیئرمین شی جنپنگ نے اعلیٰ اہلکاروں کو متنبہ کیا کہ ملک میں کئی طرح کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ اس پر چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین بحران کے دور سے گزر رہا ہے اور پیپلز لبریشن آرمی یعنی PLA کو جنگ کی صورتحال کے لیے تیار رہنا ہوگا۔’دا گلوبل ٹائمز‘ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں شی جن پنگ نے کہا کہ ’دنیا بھر میں ایسی تبدیلیاں آ رہی ہیں جو گذشتہ ایک صدی میں نہیں آئی تھیں۔ اور چین اب اس صورت حال میں ہے جس میں اس کے لیے ترقی اور سفارتی مواقع بہت اہم ہیں۔اسی ‘اخبار کا کہنا ہے کہ انھوں نے فوجیوں کی تربیت کے لیے ضروری اعلان پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔چین کے ایک اور اخبار ’ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ ’تمام فوجی دستوں کو صحیح معنی میں قومی سلامتی کے موضوع اور ترقی کی رفتار کو سمجھنا ہوگا اور ہر طرح کے حالات کے لیے تیار رہنا ہوگا۔چین اور امریکہ دنیا کی دو بڑی معیشتیں ہیں اور دنیا بھر کے تجارتی مارکیٹ پر کنٹرول رکھنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کے ہاں سے ہونے والی درآمدات پر مزید ٹیکس لگا رہے ہیں۔شی جن پنگ نے اجلاس میں کہا کہ ’ایمرجنسی کی صورت حال میں فوج کو فوری طور پر حرکت میں آنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہنا ہوگا۔ ہمیں مشترکہ آپریشنز کے لیے بھی تیار رہنا ہوگا اور جنگ کے نئے طریقوں پر پورا اترنا ہوگا۔خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق چین بحیرۂ جنوبی چین میں اپنی موجودگی ہی نہیں بلکہ کنٹرول بھی بڑھانا چاہتا ہے۔ اس کے امریکہ کے ساتھ تجارت کے مسائل اور تائیوان کے ساتھ رشتے بھی کشیدگی کے دور سے گزر رہے ہیں۔خصوصا ایسے حالات میں جب چین اپنے توسیع پسندانہ عزائم سے CPEC اور ون بیلٹ ون روڈ کے میگا پروجیکٹ کے زریعئے بلوچستان میں بڑی سرمایہ کاری میں بڑی تیزی سے مصروف ہے۔

Exit mobile version