Homeخبریںپی پی ایچ آئی کی طرف سے ڈاکٹروں کو بلا جواز تنگ...

پی پی ایچ آئی کی طرف سے ڈاکٹروں کو بلا جواز تنگ کرنا قابل مذمت ہے، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ(ہمگام نیوز)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایمز کی طرف سے ڈاکٹروں کو بلاجواز تنگ کرنے اور اپنی کرپشن کیلئے مختلف ہتھکنڈوں سے بلیک میلنگ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیںپی پی ایچ آئی بلوچستان نے عرصہ دراز سے نان ڈاکٹرز ، نان ٹیکنیکل اور محکمہ صحت سے نالاں لوگوں کو ڈی ایس ایم کی آسامیوں پر لگایا ہوا ہے جس کی وجہ سے بی ایچ یوز کی تباہی اور صحت کی سرگرمیاں روز بروز بربادی کی طرف جارہی ہیں ۔

 گزشتہ ماہ پی پی ایچ آئی کی طرف سے صوبے بھر کے بی ایچ یوز کیلئے ڈاکٹروں کی خالی آسامیوں کی تشہیر کی گئی مگر تا حال ان آسامیوں کیلئے انٹرویوز کی تاریخ نہ دینا اس مہنگائی کے دور میں ڈاکٹر دشمنی کے مترادف ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان وزیر اعلی اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پی پی ایچ ائی میں کام کرنے والے نان ٹیکنیکل ڈی ایس ایمز کا ڈاکٹروں کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لیا جائے، ڈی ایس ایم کی آسامیوں پر ڈاکٹروں کو تعینات کیا جائے اور پی پی ایچ آئی میں موجود تمام ڈاکٹروں کی خالی آسامیوں پر فورا تعیناتی یقینی بنایا جائے بصورتِ دیگر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی۔

Exit mobile version