Homeخبریںچابہار: قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ ایک شخص زخمی، دو گرفتار

چابہار: قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ ایک شخص زخمی، دو گرفتار

چابہار( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز پیر

 کو ایک چلتی گاڑی پر قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ دو افراد گرفتار ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار میں قابض ایرانی فورسز نے ایک چلتی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فریدون

رئیسی نام کا ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ اسی گاڑی میں سوار دو دیگر افراد حمید رئیسی اور رضا بلیدی کو گرفتار کر لیا ۔ تینوں کا تعلق گہہ( نیکشہر ) سے ہے ۔ فائرنگ کے د

حمید اور رضا کو قابض فورسز نے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے جبکہ زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 کہا جاتا ہے کہ یہ تینوں افراد چابہار شہر کے فری زون کے دروازے پر اپنی گاڑی کے ساتھ جا رہے تھے کہ فورسز کے اہلکاروں نے بغیر وارننگ کے ان پر فائرنگ شروع کر دی تاہم اطلاع ملنے تک قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ کی وجہ کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

Exit mobile version