چمن(ہمگام نیوز) چمن مال روڈ پر یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
چمن کے مال روڈ پر زیر تعمیر عمارت کے قریب دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے بعد جیسے ہی لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی تو دوسرا دھماکا ہوگیا۔ دھماکوں کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ چند زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ابطراف کے علاقوں میں آپریشن کررہے ہیں۔


