Homeخبریںچھوٹی عید تک کاروبار کھولنے کا اعلان کرتے ہیں۔ انجمن تاجران

چھوٹی عید تک کاروبار کھولنے کا اعلان کرتے ہیں۔ انجمن تاجران

اسلام آباد(ہمگام نیوز) آل پاکستان انجمن تاجران نے کل سےچاند رات تک پاکستان بھر میں تمام کاروبار کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

زرائع کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوے کہا ہے کہ سعودی حکومت کی طرح 24 گھنٹے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کل سے مقبوضہ بلوچستان اور ِآزادکشمیر، سمیت پاکستان بھرمیں کاروبارکھلےرہیں گے۔

صدر انجمن تاجران نے واضع الفاظ میں کہا ہے کہ حکومت کے پاس اگر کوئی ریلیف نہیں تو ہمیں کاروبار کرنے دے ۔

یاد رہے کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں آج شام 6 بجے سے شاپنگ مالز اور کاروباری مراکز بند کردیے گئے ہیں۔ کہ صرف صوبہ سندھ میں کل یعنی ہفتے کو کاروبار ہوگا جس کا وقت صبح 6 سے شام 6 تک ہے ۔

Exit mobile version