Homeخبریںایران کے حاجی آباد علاقے کے قریب میزائل لانچ کرنے کے ایک...

ایران کے حاجی آباد علاقے کے قریب میزائل لانچ کرنے کے ایک مشتبہ اڈے کی شناخت ۔

تہران(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپوٹس کے مطابق ایران کے علاقے حاجی آباد کے قریب میزائل لانچ کرنے کے ایک مشتبہ اڈے کی شناخت کی گئی ہے۔اس اڈے کی شناخت حال ہی میں مصنوعی سیاروں سے حاصل کی جانے والی تصاویروں میں واضع طور پر دکھایا گیا ہے۔
ِ
انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز کے مطابق ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے زیرانتظام یہ ‘سائٹ’ ٹھوس ایندھن سے چلنے والے بیلسٹک میزائلوں کے لیے ایران کا پہلا مضبوط میزائل لانچنگ پیڈ ہوسکتا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے سر براہاں نے بتایا ہے کہ ایران کی میزائل صلاحیت کو یہ خطرہ لاحق ہے کہ وہ بین الاقوامی نٹلیجنس اداروں کو اپنی طرف راغب کرتی رہے گی۔

اگرچہ ایران نے حالیہ برسوں میں متعدد میزائل کمپلیکس کا انکشاف کیا ہے جو زیر زمین تعمیر کیے گئے ہیں ، لیکن اس نے اب تک حاجی آباد کی تنصیبات کا اعتراف نہیں کیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے مزید کہا ہےاگرچہ ایران کے بیلسٹک میزائل پلیٹ فارم موبائل نوعیت کے ہیں جو ایک سے دوسری جگہ منتقل کیے جاسکتے ہیں لیکن تہران کچھ مستقل میزائل لانچ سائٹس موجود ہیں۔

سنہ 2017 سے 2019 کے درمیان حاجی آباد کے قریب ایک زیرزمین دائرے کی شکل میں تنصیبات تعمیر کی گئیں۔ امکان ہے کہ ان تک رسائی کے لیے سرنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ ڈھانچے دو گروپوں پر مشتمل ہیں۔ ان میں سے چار سطح زمین سے کم گہرائی میں ہیں اور تین دیگر تنصیبات زیادہ گہرائی میں ہیں۔

ان میں سے ہر تنصیب گول دائرے کی شکل کے ڈھانچے میں ہے۔ ان کا اندرونی بیس میٹر جب کہ ان میں سے بعض کی بیرونی دیواریں پانچ میٹر تک چوڑی ہیں۔

Exit mobile version