ڈیرہ بگٹی ( ہمگام نیوز) قبوضہ بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی سوئی سے گزشتہ روز صبح کے وقت کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے انور ولد مغیم بگٹی نامی لیویز اہلکار کو عدالت کے باہر سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔
دوسری جانب شال اے ون سٹی سے7 اپریل کو سی ٹی ڈی کے ہاتھوں نوجوان لکھاری اور پی سی ایس کوالیفائیڈ نظام حسن بلوچ بازیاب ہواہے۔
بتایا جارہاہے کہ آج اُن کا پی سی ایس کا اہم انٹرویو شیڈول ہے۔


