Homeخبریںڈیرہ بگٹی میں دوسرے روز بھی فوجی مظالم جاری

ڈیرہ بگٹی میں دوسرے روز بھی فوجی مظالم جاری

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) سوئی، آسریلی، اُچ اور محلقہ علاقے میں آج دوسرے روز بھی پاکستانی فورسز اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ سرفراز بگٹی کے کارندوں کی زمین و فضائی مظالم جاری ہے۔

سبی سے 50 فوجی ٹرکیں بھاری توپوں، اسلحہ اور اہلکاروں سے بھری سوئی پہنچ گئی ہیں جب کہ 4 گن شپ جنگی ہیلی کاپٹروں کو بھی سوئی کی جانب پرواز کرتے دکھا گیا ہے۔

سوئی کے علاقے منداوی سے لاپتہ ہونے والے مزید تین معصوم بلوچوں کی شناخت پٹھان ولد مرزھان، اس کے بھتیجے ہاشم ولد شہید سوری بگٹی اور بابل بگٹی کے نام سے کی گئی ہیں۔

ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقے میں پاکستانی آرمی نے کرفیو نافذ کردیا ہے جہاں آپریشن کے باعث زخمیوں کو لے جانے اور آمد و رفت کیلئے مکمل طور کر پابندی لگا دی گئی ہے جس سے معمولاتِ زندگی متاثر ہے۔

Exit mobile version