Homeخبریںڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں قابض پاکستانی فورسز کی جارحیت

ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں قابض پاکستانی فورسز کی جارحیت

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے معدنی وسائل سے مالا امیر خطہ ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں قابض پنجابی فورسز نےجارحیت کرکے بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقوں کلیری، سیاہ آف، تکڑوو، مروو، باربوژ اور قریبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کردیا ہے۔

مقامی زرائع کے مطابق گزشتہ روز الصبح جاری ہونے والے آپریشن میں فورسز نے بگٹی بلوچوں کے متعدد گھروں کو نظر آتش کردیا ہے جبکہ فورسز کی مزکورہ علاقوں میں موجودگی کے دوران دھماکوں کی اطلاعات ہیں ،جبکہ دھماکوں کی نوعیت اور اس سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں فوری طور پر کوئی خاص تفصیل معلوم نہیں ہوسکی ہیں ۔

Exit mobile version