Homeخبریںڈی آئی خان نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نار کوٹکس فورس...

ڈی آئی خان نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نار کوٹکس فورس کے دو افسران ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (ہمگام نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایکسائزاینڈ نارکوٹکس فورس کے دو افسران ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ بائی پاس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں ایکسائز اینڈ نار کوٹکس فورس کے دو افسران موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ہلاک افسران کی شناخت انسپکٹر رخسار اور اےایس آئی وسیم کے نام سے ہوئی، جنہیں دوران ڈیوٹی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد نامعلوم افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں.

Exit mobile version