Home خبریں ژوب میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی

ژوب میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی

0

ژوب(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ژوب کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے ۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ژوب کے علاقے شیخ محلہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 14 سالہ بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

Exit mobile version