شنبه, نوومبر 2, 2024
Homeخبریںکابل: دو دھماکوں میں صحافیوں سمیت پچیس افراد ہلاک

کابل: دو دھماکوں میں صحافیوں سمیت پچیس افراد ہلاک

(ہمگام نیوز )
ویب ڈیسک کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں دہرے خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم پچیس افراد ہلاک جبکہ پینتالیس زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں فرانیسسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر کے علاوہ تین دیگر صحافی بھی شامل ہیں۔

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پیر کے دن یہ دو خودکش حملے مرکزی کابل میں کیے گئے۔ ہلاک شدگان میں فرانیسسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر کے علاوہ تین دیگر صحافی بھی شامل ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ بظاہر ان حملوں میں غیر ملکی اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ جہاں یہ حملے کیے گئے ہیں، وہاں نیٹو صدر دفاتر کے علاوہ متعدد ممالک کے سفارتخانے بھی واقع ہیں اور اس علاقے کی سکیورٹی انتہائی سخت ہے۔ کسی بھی گروہ نے فوری طور پر ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ماضی میں ایسے حملے داعش یا افغان طالبان کی طرف سے کیے جاتے رہے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پہلے دھماکے کے بعد وہاں رپورٹنگ کے لیے صحافی پہنچے اور دوسرے دھماکے کی زد میں آ گئے۔

وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نجیب دانش کے مطابق پہلے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ دیگر پانچ زخمی ہوئے تھے۔ اس دھماکے کی کوریج کے لیے وہاں صحافی پہنچے تو پھر ایک دوسرا دھماکا ہوا۔ نیوز ایجنسی روئٹرز کے ایک نمائندے اور عینی شاہد کے مطابق زخمی اور ہلاک ہونے والوں میں کئی صحافی شامل ہیں۔ ایجنسی فرانس پریس نے اپنے چیف فوٹوگرافر شاہ مرائی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ گزشتہ ہفتے طالبان نے بھی ’موسم بہار‘ کے حملوں کا آغاز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز