Homeخبریںکراچی: بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے دو روزہ احتجاجی کیمپ...

کراچی: بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے دو روزہ احتجاجی کیمپ آج احتجاجی مظاہرے کے بعد اختتام پذیر ہوا

کراچی ( ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے قائم کردہ دو روزہ احتجاجی کیمپ کا آج دوسرا دن تھا، بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے رہنماؤں، کراچی سے گزشتہ ہفتہ جبری لاپتہ داد شاہ بلوچ، عبدالحميد زہری سمیت بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین اور دیگر سیاسی اور سماجی کارکنان نے شرکت کی اور لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی


بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے رہنماؤں کو کہنا تھا کہ ہمارے احتجاجی پروگرام اور مظاہرے کا مقصد جبری گمشدگیوں میں حالیہ دنوں شدت ہے جسکی ہم شدید مذمت کرتے ہیں، بلوچ طلباء کو مسلسل جبری گمشدگیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے،
احتجاجی مظاہرے میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرنے کراچی کے سیاسی اور سماجی کارکنان نے بھی شرکت کی
ان کا کہنا تھا تمام بلوچ لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے اور انکے لواحقین کو درد اور ازیت سے نجات دلائی جائے، انکے پیاروں کی انکو خیر خبر دی جائے
احتجاجی مظاہرے میں شریک داد شاہ بلوچ کی بہن فوزیہ بلوچ کا کہنا ہے تھا کہ انکے بھائی کو رات کے اندھیرے میں میں بلا وجہ سی ٹی ڈی نے انکے والدین کے سامنے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ، ان کو منظر عام پر لایا جائے کیونکہ بھائی کی جبری گمشدگی سے میرے والدین نڑھال ہیں انکی زندگیاں اجیرن کر دی گئی ہیں، وہ پوچھتے رہتے ہیں کہ دادشاہ کب آئے گا میں ان کو کیا جواب دوں؟

Exit mobile version