Homeخبریںکراچی: ذہنی و جسمانی معذور خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی،...

کراچی: ذہنی و جسمانی معذور خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی، ایک ملزم گرفتار

کراچی (ہمگام نیوز) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ذہنی و جسمانی معذور خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی، ایک ملزم پولیس کے ہاتھوں گرفتار جبکہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی قائمخانی کالونی میں دو افراد نے ایک ذہنی و جسمانی معذور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اجتماعی زیادتی کی شکار خاتون ایک مزدور کی بیوی ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس جاہ وقوع پر پہنچ گئی اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کو ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا ملزمان میں سے ایک خاتون کے ساتھ کئی مرتبہ زیادتی کرچکا تھا۔

Exit mobile version