Homeخبریںپنجگور: روڑ حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

پنجگور: روڑ حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

پنجگور (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں پیش آنے والے روڑ حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں موٹر سائیکل اور دو ہزار ایرانی ماڈل گاڑی کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی جس سے گاڑی ڈرائیور جانبحق ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل سوار سمیت گاڑی میں بیٹھے دو افراد زخمی ہوگئے۔

مقتول ڈرائیور کی شناخت رسول جاں کے نام سے ہوی ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کا نام عبدالصمد، حاجی معراج اور محمد ادریس بتایا جارہا ہے۔زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version