Homeخبریںکراچی : منگل بازار لگانے پر چھری سے وار سے نوجوان قتل

کراچی : منگل بازار لگانے پر چھری سے وار سے نوجوان قتل

کراچی (ہمگام نیوز) کراچی میں منگل بازارلگانے پر چھری کے وار سے نوجوان کو قتل کردیا گیا، پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ شاہ لطیف ٹاؤن میں منگل بازار لگانے پر چھری کے وار سے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ گزشتہ روزپیش آیا تھا اور واقعہ کا مقدمہ قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کوقتل کیا گیا اور جھگڑے کے بعد مشتعل افراد نے منگل بازار کو آگ لگا دی۔

گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے شارع فیصل تھانے کی حدود میں نجی سوسائٹی میں نوجوانوں ‏میں جھگڑا ہوا تھا ، جس کے نتیجے میں چھری کے وار سے دو بھائیوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Exit mobile version