Homeخبریںکراچی ,منی ٹرک میں بم دھماکہ 10، افراد جاں بحق

کراچی ,منی ٹرک میں بم دھماکہ 10، افراد جاں بحق

کراچی ( ہمگام نیوز ) کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ کے قریب منی ٹرک میں بم دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واچھ گوٹھ میں دھماکے کا نشانہ بننے والا خاندان شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا کہ اس پر بم سے حملہ کیا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق افراد میں 5 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق ایک ہی برادری سے ہے۔قبل ازیں ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین نے ابتدائی طور پر منی ٹرک میں دھماکے کو سلنڈر دھماکا قرار دیا تھا۔

Exit mobile version