Homeخبریںکرمان جیل میں ایک بلوچ سمیت تین قیدیوں کو پھانسی دے دی...

کرمان جیل میں ایک بلوچ سمیت تین قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

کرمان ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز جمعرات، 25 مئی کو فجر کے وقت کرمان جیل کے اہلکاروں نے ایک بلوچ سمیت تین قیدیوں کو پھانسی دی۔

تفصیلات کے مطابق ان شہریوں کی شناخت 39 سالہ قادربخش دہانی ولد نادر بلوچ ساکن زاہدان ہے، 55 سالہ عبدالرسول جمشیدی ساکن صوبہ فارس ہے جبکہ ایک اور قیدی 40 سالہ علی شہریاری بھی شامل ہیں تاہم علی شہریاری کی معرفت معلوم نہیں ہے ـ ان قیدیوں پر لگائے گئے الزامات کا تعلق منشیات کے الزامات سے ہے۔

 قادربخش کو 2018 میں گرفتار کیا گیا اور عبدالرسول کو 2020 میں گرفتار کیا گیا اور ٹرائل کے بعد سزائے موت سنائی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق قادربخش کو پھانسی دینے سے قبل اسے جب کہ قرنطینہ وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا تو اس کی حالت مزید بگڑ گئی اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم سزا پر عمل درآمد کرنے والے شخص نے اسے ایک گاڑی میں پھانسی کے تختے تک لے جانے کا حکم دیا۔ اور اسے ہسپتال سے سیدھا پھانسی گھاٹ تک پہنچا دیا گیا ـ

 واضح رہے کہ کرمان جیل میں حالیہ ہفتوں کے دوران پھانسی کے قیدیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور بعض رپورٹس بتاتی ہیں کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں بڑی تعداد میں سزائے موت پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

Exit mobile version