Homeخبریںکرمان جیل میں ایک بلوچ سمیت دو قیدیوں کو پھانسی دے...

کرمان جیل میں ایک بلوچ سمیت دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

کرمان (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز پیر صبح کے وقت کرمان جیل میں کرمان جیل کے اہلکاروں نے ایک بلوچ سمیت دو قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بروز پیر کرمان جیل میں ایک بلوچ قیدی 40 سالہ سعید ریگی ولد امین ساکن زاہدان اور دوسرے قیدی عبدالغفور توماج ساکن گرگان کو پھانسی دی گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق 2019 میں سعید اور عبدالغفور کو کرمان میں منشیات کے الزام دو الگ الگ مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔

  بروز ہفتہ ان قیدیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کے لیے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

Exit mobile version