Homeخبریںکرمان جیل میں دو بلوچ قیدیوں سمیت پانچ افراد کو پھانسی دے...

کرمان جیل میں دو بلوچ قیدیوں سمیت پانچ افراد کو پھانسی دے دی گئی

کرمان(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق بروز اتوار کی صبح کرمان جیل میں جیل کے اہلکاروں نے دو بلوچ قیدیوں سمیت پانچ قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی ۔

تفصیلات کے ایرانی صوبہ کرمان کی ایک جیل میں دو بلوچ قیدی سمیت دیگر تین قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے ۔

 ان بلوچ قیدیوں کی شناخت عوض مرادی ولد غلام حسین اور رمضان خورشید ولد عوض ساکن بم کے ناموں سے ہوئی۔

 رپورٹ کے مطابق 6 سال قبل عوض اور رمضان کو کرمان میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور ایرانی عدالت نے انہیں موت کی سزا سنائی تھی۔

 رپورٹ لکھے جانے تک دیگر تین قیدیوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جنہیں منشیات سے متعلق الزامات میں بھی سزائے موت دی گئی تھی۔

Exit mobile version