Homeخبریںکرمان میں ایک بلوچ خاتون قیدی کو پھانسی

کرمان میں ایک بلوچ خاتون قیدی کو پھانسی

کرمان (ہمگام نیوز) رسانک نیوز کے مطابق گزشتہ روز کرمان جیل میں ایک خاتون قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی ۔ اس خاتون بلوچ قیدی کی شناخت “افسانہ شیہکی” کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر تقریباً 50 سال ہے جو کہ بام کی رہائشی ہے۔

واضح رہے کہ 2014 میں افسانہ نے بم شہر میں اپنی خاوند کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، گرفتاری کے بعد اسے کرمان منتقل کر کے سزائے موت سنائی گئی تھی، گزشتہ صبح 7 بجے اس کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 29 اپریل 2023 سے 3 جولائی تک مقبوضہ بلوچستان سمیت ایران کی 14 جیلوں میں تین خواتین سمیت 55 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی جا چکی ہے جبکہ 20 اگست 2022 سے لیکر 3 جولائی 2023 تک ( ایک سال کے اندر ) 157 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

ایران کے جغرافیہ میں مختلف جیلوں میں شہریوں کو پھانسی دی گئی ہے، یہ اعداد و شمار صرف ان لوگوں کی تعداد ہیں جن کی تصدیق کی گئی ہے۔ جبکہ یہ تعداد اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے کیونکہ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کتنا ہے کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایران کسی قیدی کو پھانسی دینے کے بعد اس کی لاش کو دفن کرتا ہے یا جنگلوں میں پھینک دیتا ہے۔

Exit mobile version