Homeخبریںکرمان کی بم جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی...

کرمان کی بم جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

کرمان (ہمگام نیوز ) حالوش کے مطابق بروز ہفتہ 22 کو بم جیل میں منشیات سے متعلق الزامات کی وجہ سے ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی۔

 اس قیدی کی شناخت 28 سالہ سامان ملکزہی ولد خدامراد ساکن پہرج ہے ۔

 دستیاب ذرائع کے مطابق سامان کو تقریباً چار سال قبل بم شہر سے منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔ اسے بم جیل کے جنرل وارڈ سے اس جیل کے قرنطیہ میں منتقل کیا گیا تھا۔ اور صبح اس کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version