Homeخبریںکلگان، جالک محور پر ٹریفک حادثے میں دو افراد جانبحق

کلگان، جالک محور پر ٹریفک حادثے میں دو افراد جانبحق

کلگان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جمعرات مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کلگان کے علاقے جالک محور ٹریفک حادثے میں دو بلوچ فیولر جاں بحق ہوگئے۔

ان فیولر/ تیلکڈ  برداروں میں سے ایک “عبدالرحیم ارباب” ولد سید کی شناخت کی تصدیق ہو گئی ہے جو جالک سے ہے۔

تاہم اطلاع موصول ہونے تک دوسرے فیولر کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ یہ ٹریفک حادثہ کلگان گلشن/جالک محور پر پیش آیا اور یہ دونوں فیولر جل کر ہلاک ہوگئے۔

 واضح رہے کہ مغربی مقبوضہ بلوچستان میں بہت سے بلوچ شہری مناسب اور مستحکم ملازمتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایندھن برداری کا کام کرنے پر مجبور ہیں، جو بعض اوقات حادثات اور گاڑیوں کے الٹنے اور فوج اور سیکورٹی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے ان کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

Exit mobile version